تازہ خبریں
آوازےخلق شمارہ نمبر 19 آوازےخلق شمارہ نمبر 21 آوازےخلق شمارہ نمبر 28 آوازےخلق شمارہ نمبر 33 آوازےخلق شمارہ نمبر 38

بانی کا پیغام

محترم پاکستانیو! السلام علیکم

پاکستان ایک عظیم قربانی کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا تھا۔ اس کا مقصد ایک ایسا عادلانہ معاشرہ قائم کرنا تھا جہاں ہر شہری کو یکساں حقوق، سستا اور فوری انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔

لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی دہائیوں سے چہرے تو بدلتے رہے ہیں لیکن نظام نہیں بدلا۔ معاشی اور سیاسی نظام چند مخصوص خاندانوں اور طبقوں کے مفادات کا رکھوالا بن چکا ہے، جبکہ مزدور، کسان اور غریب عوام بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

آوازِ خلق اور قومی مجلس مشاورت کے ذریعے ہمارا مقصد آپ کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر توجہ دیں۔ جب تک ہمارا سارا سیاسی اور معاشی نظام تبدیل نہیں ہوتا، اصلاح کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔

میں آپ تمام اہل فکر اور باشعور ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں، کتب و کالم کا مطالعہ کریں، اور اپنے علاقوں میں تبدیلی کی آواز بلند کریں۔

نسیم احمد باجوہ
سولیسٹر سپریم کورٹ (انگلینڈ اینڈ ویلز)
بانی و رہنما، آوازِ خلق و قومی مجلس مشاورت