تازہ خبریں
آوازےخلق شمارہ نمبر 19 آوازےخلق شمارہ نمبر 21 آوازےخلق شمارہ نمبر 28 آوازےخلق شمارہ نمبر 33 آوازےخلق شمارہ نمبر 38

منشور اور نظریات | آوازِ خلق

قومی مسائل پر گفت و شنید ملت کی ضرورت ہے، جو صرف ایک عوام دوست منشور پر مشتمل ہوگا۔ یہ منشور اتفاقِ رائے سے طے کیا جائے گا۔

قومی مجلس مشاورت کا بنیادی کام با شعور لوگوں کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ صرف چہرے نہیں بلکہ سارا نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی۔

سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ وہ علماء، مشائخ، کسان، مزدور، دانشور اور روشن فکر لوگ اس منشور کے لیے آواز بلند کریں اور رائے عامہ ہموار کریں۔ ہمارے سیاسی اور معاشی نظام میں اتنی بڑی خامیاں اور خرابیاں ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے اصلاح اور بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ گزشتہ دس سالوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد ہمارے سامنے ہیں۔

ہماری عملی جدوجہد

وسائل محدود ہونے کے باوجود اپنے افکار اور اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں تک پہنچانے کے لیے ہم مندرجہ ذیل پانچ کام کر رہے ہیں:

  1. ہم گزشتہ دس سالوں سے ماہنامہ "آوازِ خلق" شائع کرتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں مفت تقسیم کرتے ہیں۔
  2. قومی مجلس مشاورت کے بانی اور رہنما نسیم احمد باجوہ روزنامہ "دنیا" میں گزشتہ سالوں سے کالم لکھتے ہیں اور ان کالموں کے ذریعے اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کرتے ہیں۔
  3. ہم پاکستان کے اردو اور انگریزی اخبارات میں شائع ہونے والے وہ تمام کالم لیتے ہیں جو موجودہ معاشی اور سیاسی نظام پر عالمانہ تجزیہ اور مدلل تنقید کرتے ہیں اور ان کا مکمل تجزیہ کرتے ہیں۔
  4. قومی مجلس مشاورت کے بانی اور رہنما نسیم احمد باجوہ ہر سال لندن سے پاکستان آتے ہیں اور پشاور سے کراچی تک زیادہ سے زیادہ ملاقاتوں میں اس مجلس مشاورت کا تعارف کراتے ہیں۔
  5. اپنے کام کو آگے بڑھانے کے لیے ہم ہر مہینے کے آخری جمعہ بعد دوپہر لندن اور لاہور میں اپنے ہم خیال دوستوں کی میٹنگ منعقد کرتے ہیں۔

تبدیلی کے لیے پہلے آپ جیسے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ کام بہت ہے۔ آپ کی طرف سے جو بھی تعاون ہو، اس کے لیے ہم پہلے سے ممنون ہیں۔