قومی مجلس مشاورت
قومی مجلس مشاورت ایک غیر سیاسی اور فکری رابطہ کونسل ہے جس کا مقصد معاشرے کے باشعور اور سنجیدہ فکر افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ملک کے اہل علم، دانشور، کسان، مزدور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے باشعور لوگ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نہیں نکالیں گے، تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
یہ کونسل ہر مہینے کے آخری جمعہ کو لاہور اور لندن میں اپنے ہم خیال دوستوں کی نشستیں منعقد کرتی ہے جہاں سیاسی، سماجی اور معاشی اصلاحات پر غور کیا جاتا ہے اور رائے عامہ ہموار کی جاتی ہے۔